Posts

Showing posts from July, 2024

یوم شھداء باجوڑ تحریر مولانا عبدالرشید صاحب

Image
 والد محترم کا 30 جولائی کو ہونے والی دل چیرنے والے واقعے کی دل چیرنے والے الفاظ کیساتھ منظر کشی،😭 30 جولائی یوم شہداء باجوڑ کائنات کے عظیم ضحیم کتاب کے جس صفحے کا مطالعہ قرن حاضر کے لوگ کر رہے ہیں اس کتاب کے گزرے ہوے پلٹ شدہ اکثر صفحات کے مطالعے سے نمبر وار انسانیت فارغ ہوکر باقی ماندہ تھوڑے سے سطور کے مطالعے کے منتظر ہیں،اور اس کے ساتھ کائنات کی یہ کتاب اور داستاں ھمیشہ کے لیے ختم ہونے والا ہے۔ اس مطالعہ شدہ کتاب کے ابواب میں مختلف النوع اور متضاد قسم کے مسائل ، حالات ، واقعات اور داستانیں نظر قاصر سے گزرے ہیں،ایک باب میں اگر چراغ ھدایت روشن کرنے کے لیے افتاب نبوت نظر اتا ہے تو دوسرے باب میں ضلالت کی وادی تیۀ میں ظلمت طاعوتیت نظر اتا ہے، ایک باب میں جرأت تو دوسرے میں بزدلی ، ایک میں سخاوت تو دوسرے میں بخل ایک میں انسانیت تو دوسرے میں حیوانیت ایک میں ذکاوت تو دوسرے میں بلادت، علی ھذ القیاس۔ اس کتاب کے اوراق میں ہم نے شھادت  عثمان ،‌ واقعہ کربلا ، سقوطِ بغداد ،یزید ، حجاج بن یوسف ، تاتار، ہلاکوخان ، چنگیز خان وغیرہ جیسے درندہ صفت ظالموں کے ظلم و جبر و بربریت کے دل سوز ناقابلِ...